اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے 8 فروری کے انتخابات کو پتھر پر لکیر قرار دیتے ہوئے میڈیا کو تنبیہ کی تھی کہ انتخابات پر شکوک وشبہات نہ اٹھائے جائیں لیکن اچانک انتخابات میں تاخیر کے نام پر میڈیا سرکس لگا دیا گیا ہے، شاید یہ شور شرابا ابھی بارگاہ عدل تک نہیں پہنچا۔