اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ 2 جولائی مہنگائی سے تنگ عوام باہر نکلے اور امپورٹڈ حکومت سے نجات کے لئے عمران خان کا ساتھ دے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ڈپٹی کمشنر دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر رہنما سینیٹر فیصل جاوید کے علاوہ مقامی قائدین بھی ان کے ہمراہ تھے علی نواز اعوان نے کہا کہ ہم نے 2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ میں مہنگائی، بڑھتی ہوئی بے روزگاری، لوڈشیڈنگ اور پنجاب کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تاریخی جلسہ عام کی اجازت کے لیے درخواست ڈپٹی کمشنر کو جمع کروا دی ہے اور انہوں نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کہ 29 جون تک ہمیں این او سی مل جائے گا
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوچکی ہے کل سوات میں ایک طرف 15 پارٹیوں کا امیدوار اور ایک طرف صرف خان کا سپاہی تھا جس نے مکس اچار ٹولے کو بھاری مارجن سے شکست فاش دی پنجاب میں دھاندلی کے لیے مختلف ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں مگر انشاءاللہ عوام ان ہتھکنڈوں کو مسترد کر دے گی انہوں نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 2 جولائی کی شب نکلیں اور چیئرمین عمران خان کا تاریخی خطاب سنیں