کراچی( بیورو رپورٹ) سنی رابطہ کونسل اور پاکستان راہ حق پارٹی سندھ کا مشترکہ اجلاس مرکز اہلسنت کراچی میں علامہ اورنگزیب فاروقی کی زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ 2013 کے عام انتخابات میں ہم نے MDM کے پلیٹ فارم سے حصہ لیا تھا ، 2013 میں ہم نے دینی جماعتوں میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے ، 2018 میں ہمارے راستے جبری طور پر روکے گئے ہمارے امیدواروں کو زبردستی ہروایا گیا عام انتخابات میں سندھ بھر سے بھرپور حصہ لیں گے ، سندھ کی تمام صوبائی و قومی اسمبلی کی نشستوں پر امیدوار سامنے لائیں گے ہمارے لیے کوئی جماعت فیورٹ نہیں نہ ہی کسی جماعت کو نا پسند کرتے ہیں عام انتخابات میں ہمارے پاس تمام اپشن موجود ہیں ، سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت تمام انتخابی حربے آزمائیں گے 2024 کے عام انتخابات میں پاکستان راہ حق پارٹی کے انتخابی نشان استری سے حصہ لیں گے ، عام انتخابات کی تیاری کے لیے اٹھ رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے ، کمیٹی کے سربراہ علامہ اورنگزیب فاروقی ہوں گے جبکہ علامہ ثنا اللہ حیدری ، حافظ منظور سولنگی ، ایڈوکیٹ قدرت اللہ راجپوت ، علامہ تاج محمد حنفی ، علامہ عبداللہ سندھی ، محمد اشرف میمن اور سید سکندر شاہ کمیٹی کے ممبر ہوں گے بہت جلد بڑے عوامی اجتماعات کا بھی انعقاد کیا جائے گا ، اجلاس میں علامہ رب نواز حنفی ، مولانا عادل عمر ، مولانا رافع شاہ بخاری ، مولانا محی الدین شاہ و دیگر رہنما بھی شریک ہوئے