لاہور (نمائندہ خصوصی )لاہورنیب نے سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری کیخلاف ایک اور انکوائری شروع کردی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف اثاثہ جات بنانے کی شکایات موصول ہوئیں۔فواد چوہدری کیخلاف موصول شکایات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔فواد چودھری کیخلاف شکایت پر ڈی جی نیب نے ویریفکیشن مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔نیب کو موصول شکایت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے بے نامی اثاثے بنا رکھے ہیں۔شکایت گزار نے بے نامی اثاثوں کی تفصیلات بھی درج کی ہیں۔نیب لاہور کے مطابق کسی بھی شکایت کے موصول ہونے کے بعد اسکی ویری فکیشن کی جاتی ہے۔ویری فکیشن میں شواہد کو دیکھ کر تحقیقات شروع، کی جاتی ہیں۔ایڈووکیٹ ظفر مانگٹ کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے تمام اثاثوں ڈکلیئر کر رکھے ہیں، فواد چودھری کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔