ابوظہبی(نمائندہ خصوصی ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے قومی ہیروز کی یادگار وحت الکرامہ کادورہ کیا، قومی ہیروز کا خراج عقیدت،ےادگارشہدا پر فاتحہ خوانی اور پھول چڑھائے۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ جو کہ متحدہ عرب امارات کے دور ے پر ہیں انہوں نے منگل کو متحدہ عرب امارات میں یواے ای کے قومی ہیروز کی یادگار وحت الکرامہ کا دورہ کیا ، وزیراعظم کو ےادگار شہداءپہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،وزیراعظم نے ےادگارہ شہدا پر حاضری دی قومی ہیروز کی ےادگار پر پھول چڑھائے ،فاتحہ خوانی کی اور قومی ہیروز کو ان کے کارناموں اور بہادری پر خراج عقیدت پیش کیا، ےادگار شہدا پر حاضری دینے کے بعد نگران وزیراعظم نے ےادگار شہداءپر رکھی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے، تین ستونوں پر مشتمل یادگار پرقومی ہیروز کے نام کنند ہ ہیں ، 46ہزار مربع کلو میٹر پر محیط یادگار شہدا شیخ زید گرینڈ مسجدکے مقابل تعمیر کی گئی ہے ، ےادگار وحت الکرامہ ےواے ای کا ایک قومی اور ثقافتی مقام ہے ۔