اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نے جمعہ یکم دسمبر کو انٹر پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔کور کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پارٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین رہیں گے ، پارٹی میں دیگر عہدوں پر انتخابات کروائے جائیں گے۔ جمعہ کو انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔و اضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی وکیل کی جواب جمع کرانے مہلت کی استدعا منظور کر لی ہے ۔