اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان نے کوہستان میں لڑکی کے قتل کی شدید مذمت، مجرموں کو کڑی سزا کا مطالبہ کردیا ،اپنے ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ کوہستان میں سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے پر معصوم لڑکی کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتی ہوں،قتل میں ملوث لڑکی کے ورثاء، رشتے داروں اور جرگے میں شامل تمام لوگوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے،کوہستان میں 2011 میں 5 لڑکیوں کو ایسے ہی ایک واقعے میں قتل کیا گیا تھا، 2012 اور 2013 میں بھی اس طرح کے واقعات پیش آ چکے ہیں، ماضی میں مجرموں کو سزا نا دے کر اس طرح کے واقعات کی حوصلہ افزائی کی گئی، انہوں نے کہا کہ جرگے کے حکم یا غیرت کے نام پر ماورائے عدالت قتل انسانی حقوق اور قانونی اصولوں کی خلاف ہے، آئین اور ریاست اس طرح کے اقدامات کی اجازت نہیں دیتے،اس بیہمانہ قتل کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو کڑی سازا دی جائے تاکہ مستقبل میں کوہستان اور ملک کے دیگر علاقوں میں عورتوں کے خلاف ایسی دہشتگردی کو روکا جا سکے۔