لاہور( نمائندہ خصوصی )
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے آئین کی متعلقہ شق کے تحت فہیم صدیقی کی صدارت میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ کو فوری طور پر تحلیل کر دیا گیا ہے، کے یو جے مجلس عاملہ کی تحلیل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس منعقدہ ایبٹ آباد میں کئے گئے فیصلے کے تناظر میں کی گئی یے،فیصلے کے مطابق کے یو جے کو جاری فائنل نوٹس کا جواب مقررہ وقت میں موصول نہ ہونے کے ساتھ ساتھ اطمینان بخش نہ ہونے پر کے یو جے مجلس عاملہ کی تحلیل عمل میں لائی گئی ہے،کے یو جے کے سالانہ انتخابات تک کے یو جے کے تمام امور چیئرمین محمد امتیاز خان فاران کی سربراہی میں قائم ایڈہاک کمیٹی کے سپرد کئے گئےہیں،ایڈہاک کمیٹی کی تشکیل کے ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہارون خالد اور ارشاد کھوکھر بطور ارکان کمیٹی فرائض انجام دیں گے، ایڈہاک کمیٹی کے یو جے انتخابات کے انعقاد سمیت دیگر امور کے حوالے سے اپنی رپورٹ پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی۔