راولپنڈی( نمائندہ خصوصی )رائل سعودی لینڈ فورسز (آر ایس ایل ایف) کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر نے آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، این آئی (ایم) سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں بشمول دفاع، سیکورٹی، فوجی تربیت کے شعبوں میں تعاون کے علاوہ علاقائی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات پر تبادلہ خیال کیا۔ معزز مہمان نے دہ- شت- گر- دی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا اور خطے میں امن قائم کرنے میں دی گئی قربا!نیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔سی او اے ایس نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ، "پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔” قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔