اسلام آباد ( بیورو رپورٹ )بلاول بھٹو فورس کے مرکزی صدر راجہ فیاض اکبر جنجوعہ نےبلاول بھٹو فورس کا نام تبدیل کر کے بلاول بھٹو فیڈریشن رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہےکہ ملک کے اگلے وزیر اعظم بلاول بھٹو ہونگے،پی ٹی آئی کی ٹائیگر فورس کی طرف سے نو مئی کے واقعات میں شہداء کے مجسموں کی بے حرمتی کے بعد فورس نام سے نفرت ہوگئی ہے،چیئرمین بلاول بھٹو وقت دیں انہیں اپنا منشور پیش کرنا چاہتے ہیں،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تنظیم کے مرکزی جنرل سیکرٹری میر ایاز خان مگسی، صدر اسلام آبادنعمت خان، صوبائی صدر سندھ جیالا حاکم علی چاچڑ،صوبائی صدر کے پی کےحیات خان حییٰ،صوبائی صدر پنجاب محمد علی نقوی،صوبائی صدر بلوچستان روشن علی، صوبائی صدر جی بی پیر زادہ امیر حسین و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےراجہ فیاض اکبر جنجوعہ کاکہنا تھا کہ آج کل خبریں چل رہی ہیں کہ کوئی کسی کا لاڈلا ہے، واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پی پی پی میں وہ کوالٹی موجود ہے کہ جو کسی اور جماعت میں نہیں ہے، کارکنان بھٹو میدان میں لڑنا بھی جانتے ہیں اور لڑائی کا تجربہ بھی رکھتے ہیں جمہوری ،آئینی طریقے اور اخلاقی طریقے سے ہم لڑائی کے لیے تیار ہیں، سیاسی جنگ لڑنا بھٹو کےکارکنان بہتر آتی ہےکیونکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیں ایسا درس دیا کہ کوئی ہمیں نیچا دکھا سکتا ہےنہ کوئی ہمیں ڈرا سکتا ہے اور نہ ہی ہم ڈرنے والے ہیں، انشاءاللہ ہم اس الیکشن میں یہ ثابت کرینگے، ملک کے اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو ہونگے، سیلاب کے معاملے پر اکٹھا ہونے والا اربوں روپے کافنڈ بلاول بھٹو کی کارکردگی ہے، انہوں نے کامیابی سے پاکستان کے نام روشن کیا ہے نہ کہ ڈبویا ، ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں چیئرمین بلاول بھٹو خود بلائیں تاکہ ہم انکے ساتھ اپنا منشور شیئر کر سکیں، امید ہے کہ عام انتخابات میں پہلے کی طرح کوئی ایسا ایسی چال نہیں چلی جائے گی جس سے یہ محسوس ہو کہ الیکشن چوری ہوا ہے, پاکستان کو محفوظ رکھنا ہے تو ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہنا ہوگا، عوام کے حقوق پہ ڈاکہ نہ ڈالا جائے،عوام کی رائے ہو اس کو ہی مقدم سمجھاجائے،جب بھی عوامی حقوق کوپاؤں تلے نیچے روندا جائے گا تو پھر مسائل پیدا ہونگےلہذ عوام کی رائے کا احترام کیا جائےور ووٹ کو عزت دی جائےیہ نہ ہو کہ انتخابات کے بعد ہر شخص کہے کہ یہ خلائی مخلوق کا فیصلہ تھا، سیکرٹری جنرل کی منظوری سےتنظیم کیلئے ہزارہ ڈویژن سے بابا ارشاد کو صدر بلاول فورس فیڈیشن ہزارہ ڈویژن اور ڈاکٹر قاضی عبداللہ کو صوبائی نائب صدر کے پی کے نامزد کیا ہے۔