راولپنڈی ( نمائندہ فجر الشرق پنجم پاکستان، بحرین، عراق اور کویت کی اسپیشل فورسز کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں ایک کثیر القومی مشترکہ مشق ہے۔خصوصی)
دو ہفتے طویل کثیر القومی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق فجر الشرق پنجم کا انعقاد نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر، پبی میں کیا گیا جس میں برادر ممالک کی اسپیشل فورسز کے دستوں نے شرکت کی۔ فجر الشرق پنجم پاکستان، بحرین، عراق اور کویت کی اسپیشل فورسز کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں ایک کثیر القومی مشترکہ مشق ہے۔ اس مشق کا مقصد مشترکہ روزگار اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے علاوہ برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوج سے فوجی تعلقات کو بروئے کار لانا ہے۔ رکن ممالک نے ایک دوسرے کی مہارت/تجربہ سے استفادہ کرنے کے لیے جوش اور جذبے کا مظاہرہ کیا ہے۔