اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)امام حرم کعبہ الشیخ صالح بن حمید 4 روزہ دورہ پاکستان کے بعد سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں، دورے کے دوران انہوں نے صدر، آرمی چیف، وزیراعظم اور وزیرداخلہ سے ملاقاتیں کیں۔ امام حرم کعبہ الشیخ صالح بن حمید 4 روزہ دورہ پاکستان کے بعد سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں، انہوں نے فیصل مسجد اسلام آباد میں خطبہ جمعہ دیا۔ امام کعبہ ڈاکٹرصالح بن عبداللہ بن حمید نے فیصل مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ آخرت کی بہتری کیلئے خود کواچھا کریں، مسلمانوں کی مثال جسم کی مانند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ایک دوسرے کومضبوط کرتے ہیں، آپس میں اخوت، محبت اور مساوات کو فروغ دیں، ساتھ ہی ہدایت دی کہ مسلمانو! فلسفہ تقویٰ پر سختی سے کار بند رہو۔ اپنے دور کے دوران انہوں نے صدر مملکت عارف علوی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور دیگر اعلیٰ حکام اور دینی قائدین سے ملاقاتیں کیں۔