کامونکی (نمائندہ خصوصی) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب کچھ ہے لیکن ایماندار لیڈر نہیں ہے۔کامونکی میں پارٹی جلسے سے خطاب میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ پرانے سیاست دان ووٹ مانگنے آئیں تو پوچھنا 40 سال میں کیا کام کیے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم ایک ایسی پارٹی میں گئے جو کہتی تھی نیا پاکستان بنائیں گے۔ اس پارٹی نے پنجاب کی کمان نالائق وزیراعلیٰ کے ہاتھ میں دی۔آئی پی پی صدر نے مزید کہا کہ عثمان بزدار کا ڈپٹی کمشنر اور کمشنر لگوانے کا الگ الگ ریٹ تھا۔ بزدار نے 3 سالمیں پنجاب کا بیڑا غرق کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب کچھ ہے لیکن ایماندار لیڈر نہیں، ریاست مدینہ کا نام لینے والوں کے کرتوت آپ کے سامنے ہیں۔