کراچی(نمائندہ خصوصی)انسداد پولیو مہم کراچی میں کل پیر سے شروع ہوگی کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت کی زیرصدارت ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے دفتر میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم۔ ایک۔ ہفتہ جاری رہے گئ۔ مہم میں پانچ سال تک کی عمر کے 25 لاکھ 85 ہزار سے زاید بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اجلاس میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینٹر ارشاد سوڈھر تمام ڈپٹی کمشنرز، عالمی ادارہ صحت،یونیسف اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن کے نمائندے اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینٹر ارشاد سوڈھر نے اجلاس کو مہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انھوں نے کمشنر کو کراچی میں ماحولیاتی تجزیاتی رپورٹ کے بارے میں بھی جائزہ پیش کیا۔ اجلاس کو بتا گیا کہ جن علاقوں میں وائر س موجود ہے ان کی نشاندہی کر لی گئی ہے اجلاس نے ر بہتری کے لئے خصوصی اقدامات کا فیصلہ کیا اجلاس کو بتایا گیاکہ کراچی میں ضلع شرقی میں واقع یونین کونسل گجرو میں پولیو وائرس موجود ہے۔ یہاں دو بچے پولیو سے متاثر ہیں۔جینیاتی طور پر دونوں کا تعلق افغانستا ن سے ہے۔ ایک بچے کی عمر 24 ماہ ہے جبکہ دوسرے بچے کی عمر 31 ماہ ہے کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو قومی مقصد ہے پولیو کے خاتمہ تک مہم جاری رہے گی کمشنر نے کہا کہ۔ رہ جانے والے اور انکار کرنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ مربوط کوششیں کرنے کی ضرورت ہے اجلاس میں فیصلہ کہا گیا کہ کراچی می رہ جانے والے اور انکار کرنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے ترجیحی اقدامات کئے جائیں گے کمشنر نے کہا کہ پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف جلد ازجلد مکمل کیا جائے تاکہ ملک سے پولیو کے خاتمہ کی کوششیں بار آور ہوں۔