کراچی ( نمائندہ خصوصی)ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں دو سالہ معصوم بچی کھیلتے ہوئے گٹر کے کھلے مین ھول میں گرگئی،بچی کےرونے پر اہل محلہ میں باہر نکال کر مقامی اسپتال پہنچایا ڈاکٹروں نے بچی کے موت کی تصدیق کردی،اطلاع پر علاقہ مکین مشتعل ہوگئے،بلدیاتی نمائندوں کے خلاف شدید نعرے بازی،اس سے قبل ۱۴ ٓگست کو بھی ایک معصوم بچہ گٹر میں گرکر ہلاک ہوچکا ہے،یونین کونسل مراد میمن اور گڈاپ ٹائون کے ذمہ داراں کو اطلاع کیا لیکن گٹر پر ڈھکنے نہیں رکھے گئے اس وقت بھی چھے گٹر نالے بغیر ڈھکوں کے موجود ہیں ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ،ورثہ کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ڈپٹی میئر کے حلقے یوسی مراد میمن کے علاقے میمن گوٹھ امید علی محلہ میں دو سالہ معصوم بچی مسکان بنت وزیر علئ میمن گھر سے باہر گلی میں کھیلتے ہوئے گٹر کے کھلے مین ھول میں گرگئی اس وقت گلی میں کوئی موجود نہیں تھا آدھے گھنٹے کے بعد گلی سے گذرتے ہوئے اہل محلہ نے بچی کےرونےپر گٹر میں دیکھا تو بچی زخمی حالت میں موجود تھی جسے فوری طورپر باہر نکال کر مقامی اسپتال پہنچایا جہاں پر ڈاکٹروں نے بچی کے موت کی تصدیق کردی واقع کے اطلاع پر معصوم بچی کے گھر میں کہرام براپا ہوگیا بج کہ پورے علاقے میں سوگ چھا گیا بڑی تعداد میں مشتعل علاقہ مکین گھروں سے باہر نکل آئے اور احتجاج کرتے ہوئے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر ہلاک ہونے والی بچی کے والد وزیر علی میمن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ میری پھول جیسی معصوم بچی گٹر کے مین ھول میں گرنے کے باعث ہلاک ہوئی ہے اس سے قبل بھی 14 ٓگست کو بھی ایک معصوم بچہ نعمان ولد عبدالرحمن ابڑو گٹر کے مین ھول میں گرکر ہلاک ہوچکا ہے لیکن منتخب نمائندے اور بلدیاتی ادارے کوئی بھی ذمہ داری پوری کرنے کو تیار نہیں ہم نے یونین کونسل مراد میمن اور گڈاپ ٹائون کے ذمہ داراں کو اطلاع کیا لیکن گٹر پر ڈھکنے نہیں رکھے گئے اس وقت بھی چھے گٹر نالے بغیر ڈھکوں کے موجود ہیں کوئی اور واقعہ بھی ہوسکتا ہے انہوں نے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا واقع کا اطلاع ملتے ہی مختلف سیاسی و سماجی رہنما مسلم لیگ ن کے رہنما قادر بخش کلمتی ،یوسی چیئرمین سلیم میمن سمیت بڑی تعداد لوگ پہنچ گئے فوتی بچی کی تدفین مقامی قبرستان میں کی گئی ۔