اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )وزارتِ انسانی حقوق کا خواتین پر تشدد کے خلاف ‘ٹرانزٹ ایڈورٹائزنگ مہم’ کا افتتاح کر دیا 16 دن پر محیط یہ مہم 24 نومبر کو شروع ہوکر 10 دسمبر (انسانی حقوق کی بین الاقوامی دن) پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔اس موقع پر نیشنل لائبریری اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے کہا کہ عورت کی وجود دنیا کی بقا کیلئے ضروری ہے۔ عورت سے انبیاء کرام اور پوری دنیا نے جنم لیا ہے۔ خواتین پر تشدد کے حوالے سے کہا کہ بروقت انصاف کسی بھی ملک کو تشدد سے پاک کرتا ہے۔تشدد ہر ملک میں ہوتا ہے لیکن انصاف کا ہونا ضروری ہے۔ جہاں پر انصاف ہوں وہاں تشدد کم سے کم ہوتا ہےخواتین کے حوالے سے پاکستان کے بین الاقوامی رینکنگ کے بارے میں کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ہمیشہ پاکستان کا منفی چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔ ایک پاکستان کا مثبت چہرہ بھی ہے جس کو ہمیشہ نظر انداز کر دیا جاتا ہے جبکہ منفی چہرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔پاکستان شاید واحد ملک ہے جہاں خواتین کو بے پناہ عزت و احترام دیا جاتا ہے۔ یہی صفت معاشروں کو درست سمت پروان چڑھاتے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم کیی خصوصی مشیر برائے انسانی حقوق مشعال ملک اور چئیر پرسن نیلوفر بختیار نے بھی الگ الگ خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا عورت کو انسان سمجھا جائے۔خواتین مقررین نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سے مطالبہ کیا کہ نورمقدم اور بچی رضوانہ کا کیسز سرکاری سطح پر لڑنے چاہیئے۔ وفاقی وزیر نے معزز مہمانوں کے ساتھ "ٹرانزٹ ایڈورٹائزنگ مہم” کا باقاعدہ آغاز کیا جس میں خیبر سے کراچی تک تمام ٹرینوں پر سولہ دن کیلئے عورتوں پر تشدد کے خلاف آگاہی کے حوالے سے بینرز آویزاں ہونگے۔ تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے وزارتِ ریلوے کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔