لاہور (نمائندہ خصوصی ) حکومت نے ورلڈ بنک کو سرکاری سکولوں پر ریسرچ اور سروے کی اجازت دے دی ، بتایا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے انفرسٹرکچر،اساتذوطلباءکی کارکردگی اور امتحانات سمیت سہولیات کا جائزہ لیا جائے گا۔ورلڈ بنک ، میکسویل اور وی ٹی ٹی گوبل ریسرچ کے ذریعے سروے کروائے گا، اس حوالے سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں 200 منتخب سکولوں کا سروے کیا جائے گا، ورلڈ بنک کی ٹیم پرنسپل، ٹیچر اور طلباءکے انٹرویوز بھی کریں گی،کلاس رومز کی تشخیص اور سکول میں مشاہدات بھی کیے جائیں گے،مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سکول سربراہان تحقیقی ٹیم کو ڈیٹااکٹھا کرتے وقت مکمل تعاون فراہم کریں گے ،سکول سربراہان ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے تحقیقی ٹیم کی مکمل معاونت بھی کریں گے۔ دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ورلڈ بنک کی ٹیم کے سروے کا مقصد سرکاری سکولوں کی حالت زار میں بہتری لانا ہے۔