اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) فرحت اللہ بابر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چترال کنونشن میں سینئر لیڈر شپ کو اپنے عہدوں سے الگ ہونے کا کہا تھا۔بلاول بھٹو زرداری نے سینئر قیادت سے کہا کہ وہ نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع دیں اور اپنے عہدوں سے الگ ہو جائیں جس پر فرحت اللہ بابر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بارے میں پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو ٹیلیفون کر کے اعتماد میں لیا ،فرحت اللہ بابر پارٹی کے ہیومن رائٹس سیل کے صدر کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے۔