راولپنڈی (نمائندہ خصوصی ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ امام کعبہ کاپاکستان آناپاکستانی عوام کےلیے اعزازکی بات ہے،امام کعبہ کا دورہ پاکستانی عوام کےلئے قابل تکریم ہے،دونوں ممالک مثالی،تاریخی،مذہبی اورثقافتی رشتوں میں بندھے ہیں،پاکستانیوں کے دلوں میں سعودی عرب کیلئے گہری عقیدت ہے،دونوں برادرممالک کے درمیان اتفاق رائے سمیت اسٹریٹیجک تعلقات ہیںدنیا بھر کے مسلمان حرمین شریفین کے لیے بے پناہ عقیدت اور ان کے کسٹوڈین کا احترام کرتے ہیں۔دونوں ممالک مثالی،تاریخی،مذہبی اورثقافتی رشتوں میں بندھے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے شیخ صالح بن عبداللہ بن محمد حمید، امام کعبہ سے گزشتہ روز جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات دورا کئے ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں امام کعبہ نے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے اور اسلام کی غلط تشریحات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں غزہ میں جاری مظالم،مسلمانوں پرظلم وستم کی مذمت کی گئی اور ملاقات میں فلسطین اورکشمیرکے عوام کےساتھ یکجہتی کااظہارکیاگیا،امام کعبہ نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم و زیادتیوں پرتشویش کااظہار کیا۔آ ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں امام کعبہ نے امت کے امن،استحکام اوراتحادکےلئے دعاکی۔