کراچی(نمائندہ خصوصی) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا تیسواں اجلاس آّج اسٹیٹ بینک کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوا۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے سینئر حکام کے ساتھ اسٹیٹ بینک کی نمائندگی کی، جب کہ ایس ای سی پی کی ٹیم کی سربراہی چیئرمین عاکف سعید نے کہ۔ کمشنرز اور سینئر حکام ان کے ہمراہ تھے۔رابطہ کمیٹی کے اجلاس دونوں ریگولیٹرز کے درمیان اعلیٰ سطحی کا رڈینیشن کا ذریعہ ہے، جس میں ملک کے مالیاتی شعبے کے مجموعی استحکام اور تسلسل کو قائم رکھنے کے حوالے سے اہم معاملات زیر غور آتے ہیں۔ باضابطہ اجلاس میں باہمی دلچسپی کے تمام امور اور دونوں ریگولیٹرز کے درمیان ہونے والے باقاعدہ رابطہ کاری کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اجلاس کا محور مالیاتی شعبے میں ہونے والی نئی ئئپیش رفتوں، خصوصاً ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کا فروغ، معلومات اور ڈیٹا کا تبادلہ، مالی شمولیت کا فروغ ، بینکیشورنس کے کاروبار کے لیے کوآرڈینیشن کا میکانزم قائم کرنا اور پاکستان میں کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کے لیے درکار اقدامات پر غور کیا گیا۔ رابطہ کمیٹی کے اجلاس جو پہلے باقاعدگی سے ہوتے تھے، چار سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی ہیں۔ عاکف سعید نے دونوں اداروں کے حکام کے درمیان ہر سطح پر باقاعدہ رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔