اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے صدر میجر جنرل (ر) رضا محمد کی قیادت میں وفد کی ملاقات،ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال، جعلی خبروں اور ڈس انفارمیشن کے خاتمے، آئندہ عام انتخابات، سوشل میڈیا کے مسائل، جنوبی ایشیائ کے دیگر ممالک میں انتخابات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وفد نے نگراں وفاقی وزیر اطلاعات کو ملک کے سیاسی منظر نامے پر اداروں کی تازہ ترین تحقیق سے آگاہ کیا اور نگراں حکومت کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے عزم کو سراہا۔ اس موقع پر مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگراں حکومت آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے پرعزم ہے انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں، کسی سے کوئی امتیاز نہیں ہوگا۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ملک میں سیاسی ماحول کو بہتر بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کا فروغ ناگزیر ہے مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن اور فیک نیوز پوری دنیا کا مسئلہ ہے سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں جعلی خبروں کے خاتمہ میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو انتخابات کے دوران سازگار ماحول فراہم کیا جائے گاریاستی میڈیا پر تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں کوریج فراہم کی جا رہی ہے۔ملاقات میں آئندہ عام انتخابات میں میڈیا کے کردار پر بھی تبادلہ خیال ہواوفد نے پاکستان میں اتفاق رائے کو فروغ دینے کی کوششوں میں حکومت کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔وفد کے دیگر ارکان میں اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر (ایڈووکیسی اینڈ کمیونیکیشن) صدیق ہمایوں، حشام، مس جویریہ، انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر خرم عباس اور انسٹیٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز سے مسٹر نوفل شامل تھے۔