کراچی ( کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے جمعرات کوبلندی کی نئی حد کو چھو لیا،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 100انڈیکس 58800پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہواجس کی وجہ سے انڈیکس 700پوائنٹس بڑھ گیا ،کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں86ارب روپے سے زاید کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم85کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ57.76فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق آئندہ ماہ عالمی مالیاتی فنڈ سے ڈالر ملنے کی توقع، کرنٹ اکا?نٹ خسارے اور ترسیلات سے متعلق مثبت اشاریوں کے باعث مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔اسٹاک ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے معیشت پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ شرح سود میں مستقبل میں کمی کی توقعات بھی تیزی کا اہم سبب ہے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں701.08پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے انڈیکس 58198.76پوائنٹس سے بڑھ کر58899.84پوائنٹس ہو گیا اسی طرح187.93پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس19374.88پوائنٹس سے بڑھ کر19562.82پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 39075.47پوائنٹس سے بڑھ کر39473.92پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 86ارب10کروڑ92لاکھ65ہزار177روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم84کھرب44ارب18کروڑ18لاکھ69ہزار516روپے سے بڑھ کر 85کھرب30ارب29کروڑ11لاکھ34ہزار693روپے ہوگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو25ارب روپے مالیت کے66کروڑ92لاکھ50ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو22ارب روپے مالیت کے59کروڑ62لاکھ17ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر393کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے227کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،140میں کمی اور26کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام4کروڑ2لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیتڈ3کروڑ24لاکھ ،پاک ریفائنری3کروڑ23لاکھ ،ایئر لنک کمیونیکیشن 2کروڑ38لاکھ اور ہم نیٹ ورک1کروڑ99لاکھ حصص کے سودوںسے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے ہوئسٹ پاک لمیٹڈ کے بھا? میں76.25روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت1092.92روپے ہو گئی اسی طرح65.00روپے کے اضافے سے اسماعیل انڈسٹریز کے حصص کی قیمت 931.72روپے پرجاپہنچی جبکہ نیلسے پاکستان کے بھاو میں50.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت8500.00روپے ہو گئی اسی طرح56.80روپے کی کمی سے پاک انجینئرنگ کے حصص کی قیمت577.20روپے پر آ گئی۔