کراچی (نمائندہ خصوصی )ترجمان اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ تمام اہل اور خیراتی ادارے غزہ کے لیے عطیات جمع کرسکتے ہیں اور جمع کررہے ہیں۔ترجمان اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو غزہ کے لیے عطیات جمع کرنے سے روکے جانے کے دعوﺅں کی تردید کردی ہے۔ترجمان نے ایسے تمام دعوﺅں کو جعلی خبر قرار دیا ہے، جیو فیکٹ چیک نے سوشل میڈ یا پر پھیلی خبروں پر اسٹیٹ بینک سے رابطہ کیا تھا۔