اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی ملاقات،ملاقات میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے وزیراعظم پاکستان کو آزاد جموں و کشمیر کے دورے کی دعوت دی ،وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر آزاد جموں و کشمیر میں توانائی، آبی ذخائر، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا شکریہ ادا کیا ملاقات میں وزیراعظم پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل تک پاکستان کشمیریوں کے شانہ بہ شانہ رہے گا۔ملاقات میں چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر داو¿د محمد باریچ بھی موجود تھے۔