فیصل آباد (نمائندہ خصوصی )ملک سے مچھلیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 7.96 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات اور سٹیٹ بینک کی جانب سےجاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں مچھلیوں کی برآمدات سے ملک کو 123.86 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.96 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مچھلیوں کی برآمدات سے ملک کو 134.78 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 54451 میٹرک ٹن مچھلیوں کی برآمدات ریکارڈ کی گئی۔اکتوبر 2023 میں مچھلیوں کی برآمدات کا حجم 16648میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اکتوبر میں 20025 میٹرک ٹن تھا۔ ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبر میں مچھلیوں کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 6.70 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں خوراک کی مجموعی برآمدات میں 30.29 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں غذائی اشیاءکی برآمدات کا حجم 1.944 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں 1.492 ارب ڈالر تھا۔