کراچی (نمائندہ خصوصی )کراچی کے شہریوں کیلئے بری خبر ،کے الیکٹرک صارفین پر 1روپے 52 فی یونٹ کے اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری،وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی نے اصافی سرچارج کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک صارفین پر اضافی سرچارج نومبر 2023 سے دسمبر 2024 تک لاگو ہوگااضافی سرچارج سے کے الیکٹرک کے صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ سے زائد کا بوجھ پڑے گا،نیپرا اتھارٹی نے منظوری کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کوبجھوا دیا،وفاقی حکومت سرچارج عائد کئے جانے کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔