چمن (نمائندہ خصوصی) غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ، 22 نومبر کو 2ہزار 668 غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی ، 765 مرد، 684 خواتین اور 1219 بچے شامل ، 297 گاڑیوں میں 560 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں ہوئی ۔31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد صرف غیر قانونی افغان باشندوں کا پاکستان سے محفوظ اور باعزت انخلائ یقینی بنایا گیاہے، افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کیلئے دیگر اقدامات کے علاوہ ان کی عارضی رہائش کے لئے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں، چمن اور طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں ، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں، 22 نومبر کو 2ہزار 668 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، جن میں 765 مرد، 684 خواتین اور 1219 بچے شامل ہیں ، 297 گاڑیوں میں 560 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی ، اب تک کل 2 لاکھ 45ہزار 833 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے ۔