لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کے بیٹے مونس الہٰی کے منی لانڈرنگ کیس میں بینک اکاونٹس اور جائیدادیں منجمد کر دی گئیں۔ دستاویز کے مطابق مونس الہٰی کے لاہور میں 8 مختلف بینک اکاو¿نٹس منجمد کیے گئے ہیں، ان کے مختلف بینک اکاو¿نٹس میں 48 کروڑ 76 لاکھ سے زائد کی رقم آئی اور انہوں نے ساری رقم ان بینک اکاونٹس سے نکلوا لی۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مونس کے رقم جمع کرانے اور منتقل کرنے میں استعمال ہونے والے بینک اکاونٹس منجمد کردیئے گئے ہیں، ان کے مختلف بینک اکاونٹس منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوئے ہیں۔دستاویز کے مطابق مونس الہٰی کی 6 مختلف پراپرٹیز کو بھی منجمد کر دیا گیا ہے، ان کی قصور میں 5 اور راولپنڈی میں ایک پراپرٹی کو منجمد کیا گیا، انہوں نے پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے بنائی ہیں اور عدالت کے حکم پر ان کے بینک اکاو¿نٹس اور پراپرٹیز کو منجمد کیا گیا ہے۔