لاہور (نمائندہ خصوصی ) وفاقی حکومت نے سول ایوی ایشن کو دو حصوں تقسیم کردیا ،بتایا گیا ہے کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور سول ایوی ایشن الگ محکمے بنا دیئے گئے ہیں،ایئرپورٹس پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا حصہ ہوں گے۔ لائسنسنگ، ایروردی نیس، فلائٹ سٹینڈرڈ، ایئر ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبہ جات اب سول ایوی ایشن اتھارٹی ہوں گے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایکٹ 2023 کو نافذ کردیا گیا ہے۔ دونوں محکموں کے سربراہ بھی الگ الگ ہوں گے۔ حکومت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی منطوری دے دی ہے۔ عالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے ایرپورٹ سروس اور ریگولیٹری کو توڑ کر 2 نئے محکمے بنانے کی ہدایت کی تھی ،سول ایوی ایشن اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ایکٹس کو 10 نومبر سے نافذ کردیا گیاہے۔ وزارت ہوابازی نے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کو الگ محکمے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ وزارت ہوابازی نے سی اے اے اور ایئرپورٹس اتھارٹی سے ملازمین کی تعداد، اثاثوں سمیت دیگر تفصیلات فوری فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، گذشتہ حکومت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایئرپورٹس اتھارٹی کے دو الگ محکمے بنانے کے ایکٹس پارلیمنٹ سے منظور کیے تھے۔