کراچی( بیورو رپورٹ )پاکستان راہ حق پارٹی کا مرکزی اجلاس راہ حق سکریٹریٹ میں منعقد کیا گیا ۔اس اجلاس کی صدارت مرکزی صدر حکیم ابرھیم قاسمی صاحب نے کی ملک بھر سے تمام تمام عہدیداران نے اس اجلاس میں شرکت کی ۔اس موقع پر مرکزی ایگزیکٹیو کونسل کی منظوری سے متعدد فیصلے کئے گئے۔ جس کی تفصیل پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی ترجمان اشرف میمن نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان راہ حق پارٹی نے عام انتخابات کےلئے درخواستیں طلب کرلیں ہیں پاکستان راہ حق پارٹی نے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 26 نومبر مقرر کی ہے پاکستان راہ حق پارٹی 16 دسمبر کو شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پشاور میں جلسہ عام کا انعقاد کرےگیپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل نے انتخابی اتحاد و سیٹ ایڈجسٹمنٹ کےلیے پارٹی سربراہ کو مکمل اختیار دےدیا اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور عزم کیا کہ پارٹی عام انتخابات میں ملک بھر سے حصہ لےگی اور ہر سیٹ پر امیدوار کھڑا کرے گی اور استری کے نشان پر بھرپور کامیابی حاصل کرےگی پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ مسلم ممالک ایک امن فوج ترتیب دیں جو فلسطین کا کنٹرول حاصل کرے اور انسانیت کے قتل عام کو بند کروایا جائےپاکستان راہ حق پارٹی نے انتخابات کے بروقت انعقاد پر زور دیا پارٹی ایگزیکٹو کونسل نے مشترکہ بیانیہ میں کہا کہ پارٹی ایک عوامی منتخب حکومت کو ملکی معاشی دفاعی استحکام میں ضروری تصور کرتی ہے پارٹی نے پاکستان کے خلاف اندرونی و بیرونی قوتوں کے منفی پراپیگنڈے کی مذمّت کی ۔