کراچی(بیورو رپورٹ)
شہر قائد میں بعض اہم ادویات منظورشدہ قیمت سے پانچ گنا زیادہ قیمتوں پر فروخت کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا، جس میں بلڈ پریشر، شوگر، خون کو پتلا کرنے والی دوائیں شامل ہیں۔نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ہدایات کے بعد اتھارٹی نے ملک بھرمیں ادویات کےمنافع خوروں کےخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے، جس کےدوران ہول سیلرز ، ڈسٹری بیوٹرز، فارمیسیز اور میڈیکل اسٹورز کے گوداموں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں –