کراچی (نمائندہ خصوصی) سندھ انٹی گریٹڈ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن پروگرام اینڈ سندھ انٹی گریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز کے درمیان محکمہ صحت سندھ کی نگرانی میں مفاہمت کی یادداشت طے پا گئی ہے۔ اس یادداشت کے تحت دونوں ادارے پانچ سال کی مدت کے اشتراک سے پروگرام پر عمل درآمد کریں گے جس کا دورانیہ 2022-23سے 2026-27 تک ہوگا۔پروگرام ڈائریکٹر ایس آئی ایچ پی پی رحیم بخش میلتو اور ایس آئی ای ایچ ایس کے سی ای او برگیڈیئر ریٹائرڈ طارق قادر نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے اس موقع پر سندھ کے نگراں وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز اور سیکریٹری وزارت صحت سندھ ڈاکٹر منصور رضوی بھی موجود تھے۔سندھ انٹی گریٹڈ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن پروگرام ورلڈ بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک کی معاونت سے شروع کیا گیا جس کا مقصد سندھ کے پسماندہ علاقوں کی وسائل سے محروم غریب آبادی میں زچہ و بچہ کی صحت، تولیدی صحت، بچوں کی نشوونما اور غذائیت کی بہتری بالخصوص کم عمر بچوں اور خواتین کی صحت و غذائیت کی بہتری کو یقینی بنانا ہے۔ پروگرام کے تحت سندھ کے 23اضلاع میں کمیونٹیز کی صحت اور معاشی صلاحیت کو پائیدار بنیادوں پر بہتر بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لیے سماجی و معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کرنا، قدری آفات کے اثرات سے نمٹنے میں مدد اور غریب آبادی میں وبائی امراض کی روک تھام اور مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔ اس اشتراک عمل کے تحت سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اور اس سے منسلک معاونتی اسٹرکچر اور ایجنسیوں کو 150ایمبولینسز، 30موبائل ہیلتھ کئیر یونتس اور 5موبائل لیبارٹریز مہیا کی جائیں گی تاکہ ان سہولتوں کے بہتر انتظام سے سندھ کی غریب آبادیون کو صحت کی بہتری کی موثر خدمات فراہم کی جاسکیں۔اس اشتراک عمل میں ایس آئی ای ایچ ایس ایمبولینسز، موبائل میڈیکل وینز اور موبائل لیبارٹریز کو خصوصی انتظامی اور آپریشنل ٹیم کے زریعے چلائیگی جس کے لیے خصوصی طور پر تربیت یافتہ عملہ اور پروگرام کی سرگرمیاں ڈیزائن کی گئی ہیں۔ اس مقصد کے لیئے 150 ایمبولینس مخصوص کی گئی ہیں جو ایس آئی ایچ پی پی کے تحت بحال اور از سر نوع تعمیر کی جانیو الی حکومت کی 392 ڈسپینسریز سے مریضوں کو تجویز کردہ ہسپتالوں تک منتقل کریں گی۔ایس آئی ای ایچ ایس سندھ کے 23ڈسٹرکٹس میں ٹیلی میڈیسن حب آپریٹ کریگی اور عوام کو ابلاغی مہم کے زریعے صحت سے متعلق آگہی فراہم کریگی۔ ٹیلی میڈیسن کا حب 23 ڈسٹرکٹس کے وسائل سے محروم پسماندہ علاقوں میں 24گھنٹے ہفتے کے سات روز ورچوئل ہیلتھ سروسز مہیا کرے گا جس کے لیے خصوصی تربیت یافتہ عملہ اور مخصوص پروگرام سرگرمیاں مرتب کی گئی ہیں۔ ٹیلی طبیب (ٹیلی ہیلتھ) پلیٹ کمیونٹیز میں فارم صحت سے متعلق آگہی پھیلانے کے لیے استعمال ہوگا۔ ایس آئی ای ایچ ایس جو 1122 کے نام سے جانا جاتا ہے ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی رسپانس سروس ہے جو سندھ کے عوام کی سیفٹی اور بہبود کے لیے مخصوص ہے۔ اعلیٰ تربیت یافتہ اور مہارت کی حامل ٹیم، جدید آلات اور ماہرانہ خدمات کی فراہمی کے عزم سے لیس ایس آئی ای ایچ ایس 1122 ہنگامی حالات میں امید کی کرن ہے جو ضرورت مند افراد کو فوری اور موثر معاونت فراہم کرتی ہے۔