کراچی( نمائندہ خصوصی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر وسابق میئر کراچی وسیم اختر نے بہادرآباد میں اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آج اندرون سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کیا جائے۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین فرقان اطیب، زاہد منصوری، عبدالوسیم اور محمد ابوبکر موجود تھے۔ وسیم اختر نے کہا ہے کہ اندرون سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات یہ ثابت کررہے ہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان کابلدیاتی انتخابات مخرکرنے کا مطالبہ جائز تھا، اندرون سندھ میں انتخابات کم مزاق زیادہ لگ رہا ہے۔ وسیم اختر نے کہا کہ ووٹر لسٹوں سے خاندان کے خاندان کے نام غائب ہیں، گرمی دھوپ میں ووٹرز پولنگ اسٹیشن تک آرہے ہیں مگر ووٹ ڈالے بغیر واپس جارہے ہیں جو کہ ایک منظم سازش ہے، پیپلز پارٹی نے اندرون سندھ میں غُنڈوں اور کچے کے ڈاکوں کو الیکشن کمیشن کے عملے کو حراساں کرنے کیلئے مامور کیا ہوا ہے، ویڈیو فوٹیج ثبوت کے طور پر موجود ہیں کہ اندرون سندھ میں الیکشن کے نام پر کس طرح کا مذاق جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکوں کاعملے اور بیلٹ باکس کواٹھاکرلیجانا،بھرے ہوئے بیلٹ باکس ندی میں پھینک دینا، پریزائڈنگ آفسرز کا ووٹنگ لسٹوں سے لاعلم ہونا اور کاپی کرانے کے بہانے لسٹوں کا کئی گھنٹے غائب رہنا،آزادانہ لاٹھی ڈنڈوں کا استعمال اورمہاجر ووٹر زکا ووٹنگ ایریاگھر سے میلوں دور کچے کے علاقے میں ڈالنا یہ انتخابات نہیں بلکہ پری پول رگنگ ہے، 8300 پر ایس ایم ایس کرنے سے غیر حتمی لسٹ آرہی ہےجس میں صحیح ووٹ کا اندراج نہیں ہےاس سے ہزاروں ووٹرز پریشانی کا شکار ہیں۔ وسیم اختر نے مزید کہا کہ من پسندحلقہ بندیاں کرکے ایم کیو ایم کا منڈیٹ چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے ہم نے کل بھی اپنی پریس کانفرنس میں بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے اور درست حلقہ بندیاں کرانے کیلئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے اور ہمیں امیدہے جس طرح سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے بلکل اسی طرح سندھ اورخاص طور پر سندھ کے شہری علاقوں میں درست حلقہ بندیاں کرا کرفری اینڈ فیئر الیکشن کرائے جائیں گے۔ وسیم اختر نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اندرون سندھ کے بلدیاتی انتخابات کو فلفور ملتوی کیاجائےاوردرست حلقہ بندیاں کراکرپورے سندھ میں دوبارہ انتخابات کروائیں اوراس میں سندھ حکومت اورادارے درست حلقہ بندیاں کرانے اور فری اینڈ فیئرانتخابات کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔