کراچی ( رپورٹ۔میاں طارق جاوید)وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینٹ کے خصوصی اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کو اردو یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر تقرر کر دیا گیا۔ ڈاکٹر روبینہ مشتاق کو مستقل وائس چانسلر کی تقرری تک یہ چارج سونپا گیا ہے۔ سینٹ کا یہ اجلاس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی و صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی صدارت میں یہ ہمارے صدر اسلام اباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزارت تعلیم کے سیکرٹری وسیم اجمل، ایچ ای سی کے ای ڈی ڈاکٹر ضیاء القیوم، ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، ڈاکٹر کمال حیدر، ڈاکٹر فرحان شفیق، سعید اللہ والا، شاہد شفیق، ڈاکٹر خالد انیس، شکیل الرحمن، ڈاکٹر روبینہ مشتاق اور پروفیسر محمد صدیق نے شرکت کی جبکہ ڈاکٹر ہما بقائی نے ان لائن اجلاس میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے لیے سرچ کمیٹی کی بھی تشکیل کر لی گئی جس کے کنوینر چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار ہوں گے۔ سینٹ کے اجلاس میں یہ بھی طے ہوا کہ سابقہ قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین کے دور میں ہونے والی کرپشن اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات ایف ائی اے کرے گا۔دوسری جانب زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 14 نومبر کو دفتر رجسٹرار پر قبضہ کرنے والی ڈاکٹر ماجبین نے سینٹ کے اجلاس میں بحیثیت رجسٹرار و سیکرٹری شرکت کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں شرکت سے روک دیا گیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ڈاکٹر مہ جبین نے عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کرتے ہوئے از خود رجسٹرار تصور کرتے ہوئے دفتر پر قبضہ کیا جسے کسی بھی ادارے نے قبول نہیں کیا۔ اس معاملہ پر بہت جلد ان کے خلاف کنٹمٹ اف کورٹ کی کاروائی ہونے کا امکان ہے۔