کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف کو لشکری رئیسانی کے عوامی نکات باری پڑ گئے تاحال جواب نہ مل سکا ۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی صدر سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کے موقع پر نوبزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی جانب سے بلوچستان کے جملہ مسائل بارے نکات مسلم لیگ ن کی قیادت کے سامنے رکھ دئیے گئے جس پر میاں شہباز شریف نے نکات کوکوئٹہ دورے کے ساتھ مشروط کردیا ۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد میاں نواز شریف ومرکزی صدر میاں شہباز شریف ،مریم نواز کوئٹہ کے دورے پر آئے تھے اورساراوان ہاﺅس میں حاجی لشکری رئیسانی سے ملاقات کی البتہ ملاقات میں مذکورہ نکات پر ایک بار پھر اتفاق نہ ہوسکا ،ذرائع کے مطابق نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی جانب سے اپنے نکات پر زور دیاگیا تاہم پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی جانب سے جواب کیلئے مہلت طلب کی گئی ۔