لاہور (بیورو رپورٹ)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی مجلس شوریٰ نے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ انتخابی اتحاد برقرار رکھنے کی منظوری دے دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ساجد میر نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کےلیے سیاسی قیادت کو قومی ایجنڈے پر متفق ہونا ہوگا، قیادت ایک چھت تلے سر جوڑ کر بیٹھے اور ملکی مسائل کا حل نکالے۔پروفیسر ساجد میر نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔
مجلس شوریٰ کے اجلاس میں سینیٹر حافظ عبدالکریم سمیت ملک بھر سے 600 ارکان شوریٰ شریک ہوئے۔