کراچی(نمائندہ خصوصی)صوبے میں امن و امان کے حوالے سے طلب کردہ اعلی سطحی ویڈیو کانفرنس کا PSRMS کے ڈیش بورڈ کے ذریعے انعقاد کیا گیا۔آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے صدارت کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر نوعیت کے جرائم کو کنٹرول کرنے اور امن وامان کی مذید بہتری کے لیے فیصلے کیئے اور اس ضمن میں پولیس کو مذید ہدایات دیں۔پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم (PSRMS) پر تمام اضلاع کے ایس ایس پیز کرائم ہیڈز پر مشتمل ڈیٹا کی انٹریز کرینگے جن کا آئی جی سندھ ہفتہ وار جائزہ لینگے اور مذید ضروری ہدایات دینگے۔
اجلاس میں شریک ایڈیشنل آئی جی کراچی اور سندھ کی دیگر رینج کے ڈی آئی جیز نے متعلقہ رینج/زونز/اضلاع میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور اس تناظر میں انسداد جرائم/مفرور,اشتہاری ملزمان,اغواء برائے تاوان,ڈکیتی رہزنی دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کی جانیوالی کاروائیوں چھاپہ مار/انٹیلی جینس بیسڈ ایکشن سمیت دیگر ضروری امور و اقدامات پر براہ راست و ذریعہ ویڈیولنک بریفنگ دی۔آئی جی سندھ نے کہا کہ انسداد جرائم اور باالخصوص دوران اسٹریٹ کرائمز قتل جیسے واقعات کے تدارک کے لیئے ڈسٹرکٹس/زونز/رینج کے لحاظ سے مضبوط اور مستحکم روابط کے تحت آگے بڑھنا ہوگا۔جرائم پیشہ عناصر,انکے کارندوں گروہوں اور سرپرستوں پر آہنی ہاتھ ڈالنے اور انھیں قانون کی گرفت میں لانیکے لیئے فول پروف اقدامات ضروری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آپریشن پولیس اور انویسٹی گیشن پولیس کو باہم ملکر ایک دوسرے کے ہاتھوں کو مضبوط بنانا ہوگا۔