کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) حکومت بلوچستان کا صوبے میں سوشل میڈیا کیخلاف کریک ڈائون کرنے کا فیصلہ۔ ریاست مخالف مواد اور غیر قانونی تارکین وطن کے انخلاکیخلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے پھیلانے والے سوشل میڈیا اکائونٹس،پیجز کی نشاندہی کرلی گئی ہے ۔پی ٹی اے کے ذریعے سوشل میڈیا کمپنیز سے رابطہ کیا جارہا ہے تاکہ ان اکائونٹس اور پیجز کو بلاک کیا جائے جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم کے تحت ایسے پیجز اور اکائونٹس چلانے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی – تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست مخالف جھوٹے پروپگنڈے اور غیر قانونی تارکین وطن کے انخلاکیخلاف جھوٹ پر مبنی پوسٹ کرنے والے سوشل میڈیا اکائونٹس اور پیجز کیخلاف بھرپور کریک ڈائون کیا جائے ’اس سلسلے میں ابتدائی طور پر ایسے تمام پیجز اور اکائونٹس کی فہرستوں مرتب کرلی گئی جسے پی ٹی اے کے ذریعے ڈیجٹل میڈیا کمپنیز کو ارسال کیا جارہا ہے ‘ جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھی تحقیقات اور ایسے تمام اکائونٹس چلانے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔