لاہور( بیورو رپورٹ) پنجاب حکومت نے بڑھتیہوئی سموگ کے باعث صوبے میں ایک ہفتے کے لیے ماسک پہننا لازمی قراردیتے ہوئے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نوٹی فکیشن شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ بگڑتے ہوئے ہوا کے معیار کی وجہ سے پنجاب حکومت نے صوبے کے سموگ سے متاثرہ اضلاع میں تمام شہریوں کے لیے ایک ہفتے کے لیے فیس ماسک پہننالازمی قرار دیا ہے کیوں کہ صحت کو ترجیح دینا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، اس لیے براہ کرم ایک محفوظ کمیونٹی کے لیے گائیڈ لائنز پر عمل کریں.