چمن (نمائندہ خصوصی) غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری۔ پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار اور بہترین ہمسایہ ملک ہونے کا کردار ادا کیا جسکی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔پاکستان نے افغان باشندوں کو اپنے ملک میں پناہ دی، روزگار کے سارے مواقع مہیا کئے اس امر کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد صرف غیر قانونی افغان باشندوں کا پاکستان سے محفوظ اور باعزت انخلاء یقینی بنایا گیا۔ افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کیلئے دیگر اقدامات کے علاوہ ان کی عارضی رہائش کے لئے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔ افغانستان روانگی کے لیے 186 گاڑیوں میں 325 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ اب تک کل 230,464 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔