اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ملک میں ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 9.95 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ مہنگائی کی مجموعی شرح 41.90 تک پہنچ گئی ہے ۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے ۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں 480 فیصد کا اضافہ ہوا۔ چائے 8.88 فیصد اور دال مسور 5.28 فیصد مہنگی ہوئی۔ ایک ہفتے میں زندہ مرغی 3.99 فیصد اور لہسن 3.09 فیصد مہنگا ہوا۔ نمک 2.93 فیصد اور آٹا 2.64 فیصد ۔ ایل پی جی 2.03 فیصد اور آلو 2 فیصد مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر فی کلو 11.16 فیصد سستے ہوئے۔چینی کی فی کلو قیمت میں 4.24 فیصد کمی ہوئی ۔ پیاز فی کلو 1.49 فیصد سستا ہوا۔5 لٹر کوکنگ آئل کی فی کلو قیمت میں 0.65 فیصد کم ہوئی۔ ویجیٹبل گھی کی فی کلو قیمت 1.39 فیصد کم ہوئی۔اپری چاول فی کلو 0.42 فیصد سستے ہوئے۔گڑ فی کلو 0.27 فیصد سستا ہوا۔