اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت صحت نے سگریٹ ساز اداروں کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے انسداد تمباکو ایکٹ کی خلاف ورز ی پر دس کمپنیوں کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے ۔ دس کمپنیوں کو نوٹس کا جواب نہ داخل کرانے پر صوبائی حکام کو ایکشن لینے کا مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دس سگریٹ ساز اداروں نے خلاف ضابطہ تشہیری مہم چلائی۔ ایف بی آر حکام دس کمپنیوں کو کام سے روکیں ۔ان کمپنیوں میں سول ٹوبیکو کا ہنڈا سگریٹ وطن ٹوبیکو کا ہیلو سگریٹ رائل ٹوبیکو کا مینار سگریٹ ، وطن ٹوبیکو کا گولڈ مارک رائل ٹوبیکو کا ایس ایم ایس سگریٹ رائل ٹوبیکو کا چیمپئین سگریٹ ،آین ٹی سی ٹوبیکو کا کسان سگریٹ سوئنئیر ٹوبیکو کا ڈیسینٹ رائل سگریٹ ،آین ٹی سی ٹوبیکو کا گولڈ سٹریٹ این ٹی سی ٹوبیکو کا کلاسک سول ٹوبیکو کا ویزہ سگریٹ ،این ٹی سی کا اولمپیک سگریٹ وطن ٹوبیکو کا اسپیشل ایکسپریس وطن ٹوبیکو کا گولڈ مارک ،سرحد ایشیا ٹوبیکو کا چیمپئین سوینئیر ٹوبیکو کا میلبورن انڈیپینڈینٹ کا ایم اینڈ جے سگریٹ ،نیشنل ٹوبیکو کا ہائی وے یونیورسل ٹوبیکو کو مور ون سگریٹ ،یونیورسل ٹوبیکو کا کیفے سگریٹ سوئنیر ٹوبیکو کا گولڈ میلبرن سگریٹ ،نیشنل ٹوبیکو کا ہائی وے سگریٹ بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔