اسلام آباد (آن لائن) قومی ائیر لائن( پی آئی اے )کی ممکنہ نجکاری پر احتجاج سے بچنے کا منصوبہ ،وفاقی حکومت نے پی آئی اے پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا،ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے پی آئی اے پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری دیدی۔ پی آئی اے میں احتجاج اور ہڑتال پر پابندی ہوگی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے یونین کی سرگرمیوں پربھی پابندی عائد ہوگی ۔ پی آئی اے کی یونین اور ملازمین کے ممکنہ احتجاج سے بچنے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے ۔لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔