کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر ہماری حکومت کو بار بار اقتدار سے نہ ہٹایا جاتا تو آج ملک کا شمار ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوتا، تبدیلی لانے والوں نے دوبارہ ملک کو اندھیروں میں جھونک دیا اورماضی کے حکمرانوں نے گالی گلوچ کو معاشرے کا حصہ بنایا، اگر عوام نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ موقع دیا تو بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دو روزہ دورہ کوئٹہ کے دوران نجی ہوٹل میں پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی کی مرکزی رہنماءمریم نواز، صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل، جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ سمیت پارٹی کے دیگر رہنماءاور عہدیدار بھی موجود تھے۔ میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ختم نہ کیا جاتا تو آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا جس طرح ہم نے بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھایابلوچستان میں ڈیمز بنائے،بلوچستان کے طلباءکو ملک کے بہترین تعلیمی اداروں میں پڑھنے کا حق ہے۔ اس حوالے سے موقع دیااسی طرح کچھی کینال کے لیے ہم نے 50اراب روپے دیئے، باتیں کرنے والے بہت آئے ہیں لیکن ہماری جماعت نے گوادر، کوئٹہ ژوب سمیت سب علاقوں کے بارے میں سوچاکوئٹہ سے اسلام آباد جانے والے راستے کا منصوبہ 2018 میں مکمل ہونا تھا جو اب تک نہیں ہوا ا±ن لوگوں میں اور ہم میں کچھ تو فرق ہے اپنے بچوں، دوستوں اور رشتہ داروں کو بتائیں کس نے بلوچستان کی خدمت کی ہے جب میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم بنا تھا تب سے گوادر کا نام لے رہا ہوں ہم چاہتے ہیں عوام کو بجلی کے بلوں سے آزاد کریں ہم ایسی سکیم لائیں گے جس سے عوام کو سولر پینل دے سکیں۔