اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح پر معاہدہ طے پا گیاپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف کی سطح پر معاہدہ طے پا گیا، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر ملیں گے۔ا?ئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے تمام معاشی اہداف حاصل کر لیے، آئندہ چند ماہ میں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مارکیٹ بنیاد پر ایکسچینج ریٹ پر عمل جاری رکھنے کا وعدہ کیا گیا ہے، سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اصلاحات کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق 70 کروڑ ڈالر ملنے سے جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائے گی۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا تھا۔