اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ نیب کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت بحال کردی۔ 190 ملین پاونڈ اسکینڈل میں گرفتاری کی وجہ سے ضمانت بحالی کی درخواست غیر موثر قرار دے دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اس حوالے سے فیصلہ سنایا۔ احتساب عدالت نے عدم حاضری کے باعث ضمانت کی درخواستیں خارج کی تھیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت درخواستوں کی بحالی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔