کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی کوعام انتخابات میں فتح کرنے کے لئے پیپلزپارٹی نے حکمت عملی مرتب کرلی. شہرمیں منتخب بلدیاتی نمائندوں کو ٹاسک دیا گیا ہے تیزی کے ساتھ ترقیاتی کام کرائیں جائیں۔ عوامی رابطہ مہم کو تیز کیا جا ئے ان تمام امور کو حلقہ بندیوں میں مبینہ طورپراہم کردار ادا کرنے والے سینئر رہنما سعید غنی دیکھ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے بلدیاتی چیئرمینز سے ملاقات کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے. پیپلزپارٹی شہرمیں قومی اسمبلی کی دس سے زائد نشستیں جیتنے کے لئے پرامید ہے پارٹی کی اعلی قیادت نے بھر تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے. پیپلزپارٹی ضلع وسطی، کورنگی، شرقی، جنوبی اور غربی میں بھرپور قوت کے ساتھ میدان میں اترے گی جبکہ 19 نومبر کو ضلع وسطی بڑا پاور شو بھی کیاجا ئے گا. کراچی میں الیکشن کی ساری مینجمنٹ کی ذمہ داری اعلی قیادت نے سابق صوبائی وزیرسعید غنی کودی ہے سعید غنی ساری حکمت عملی بنا ر ہے ہیں. اس سلسلے میں سعید غنی نے کراچی چاروہ اضلاع جہاں ماضی میں پیپلزپارٹی کا کامیابی نہیں ملی ان کو ہدف بنایا گیا جس میں ضلع شرقی، وسطی، کورنگی اورجنوبی شامل ہے. کیماڑی غربی اورملیر میں پیپلزپارٹی کا ووٹ بنک ما ضی بھی تھا جبکہ جنوبی میں لیاری کی نشست بھی پیپلزپارٹی شکست کھا گئی تھی جس پرچیئرمین بلاول بھٹو الیکشن لڑرہے تھے. اس بار پیپلزپارٹی نے ضلع جنوبی کی نشستوں پربھرپور انداز سے تیاری شروع کی ہے. پیپلزپارٹی کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اس بار ضلع جنوبی کی تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کریں گے اسی طرح پیپلزپارٹی نے کورنگی کی قومی اسمبلی کی نشست کو بھی فتح کر نے کا دعوی کیا گیا۔ اسی طرح ضلع وسطی کی میں ایک قومی اسمبلی کی نشست کے لئے بھی کوشش کی جا رہی ہے اور اورنگی ٹاون کی قومی اسمبلی کی نشست پر بھی کام کیاجا رہا ہے۔ کراچی میں بائیس قومی اسمبلی کی نشستوں میں سے پیپلزپارٹی دس سے پندرہ نشستوں کو کامیابی کےلئے کوشاں ہے۔ سعید غنی نے کر اچی میں منتخب پیپلزپارٹی کے تیراٹاون چیئرمینز کو ٹاسک دیا ہے کہ اپنے اپنے ٹاونز میں تیزی کے ساتھ ترقیاتی کام کرائیں اور عوامی رابطہ مہم کو تیز کریں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمینز پیپلزپارٹی کے علاقائی عہدیدارن کے ساتھ برداریوں، تاجروں سے مللاقاتیں کرے اور ان کے مسائل کر ے۔ حالیہ دنوں میں پیپلزپارٹی میں ضلع وسطی سے اہم کاروبائی شخصیات نے شمولیت اختیار کی تھی جن کو قومی صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ بھی جا ری کئے جا ئیں گے ضلع شرقی کی دو قومی اسمبلی نشستوں پر پیپلزپارٹی کے حلقوں کی جانب سے فتح کر نے کا دعوی کیا ہے پیپلزپارٹی کراچی میں ان نشستوں کو حاصل کرنے کی کوششش میں مصروف ہے جو ماضی میں ایم کیوایم کی تصور کی جاتی تھیں تاہم دوہزار اٹھارہ میں تحریک انصاف نے وہ نشستیں جیتیں۔ شہر میں حلقہ بندیوں میں مبینہ طور پر اہم کردار ادا کر نے والے سعید غنی کو اسی لئے ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ کر اچی کے تمام حلقوں کی معلومات رکھتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ کیماڑی، ملیر، بلدیہ، لیاری، کلفٹن کی نشستیں آسانی کے ساتھ فتح کر لیں گے جبکہ دیگر نشستوں کے لئے حکمت عملی بنالی گئی ہے۔ کراچی میں پچیس سے زائد صوبائی اسمبلیوں پر بھی فتح حاصل کرلیں گے۔