اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ترسیلات زر کی قانونی اور محفوظ ذریعے سے منتقلی ملکی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے:وزیر اعظم کی اوور سیز پاکستانیوں کو اپنی رقوم روشن ڈیجیٹل پاکستان اکائونٹ کے ذریعے منتقل کرنے کی ترغیب دے دیدی روشن ڈیجیٹل پاکستان اکائونٹ رقوم کی منتقلی کا محفوظ ذریعہ ہے جس کے استعمال سے ملکی معیشت کی بہتری میں کردار ادا کیا جا سکتا ہے: وزیر اعظم نے کہا کہ
اوورسیز پاکستانیز پاکستان میں سرمایہ کاری کریں؛ حکومت انہیں ہر ممکن مدد اور سہولت فراہم کرے گی: وزیراعظم نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کی سرمایہ کاری اور ان کی جائیداد وں کی حفاظت حکومتی ذمہ داری ہے اس سلسلے میں کوئی کو تاہی کی گنجائش نہیں : وزیراعظم نے کہاہے اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے