کراچی( نمائندہ خصوصی )شریعہ کورٹ کے جج جسٹس انوار نے بیت السلام اولمپیاڈ کی تقریب تقسیم انعامات سےخطاب کرتے ہوئے کہا بیت السلام جو خدمات انجام دے رہا ہے وہ حکومت کے کرنے کے کام ہیں ، حجم کے اعتبار سے بھی مقدار کے اعتبار سے بھی اور معیار کے اعتبار سے بھی ، جسٹس انوار کا کہنا تھا بیت السلام بلا کسی فیس یا بہت ہی معمولی فیس کے ساتھ بہت معیاری تعلیم بھی دے رہاہے اور نئی نسل کی تربیت بھی کر رہا ہے ان کا کہنا تھا یہ میرےلیے ہمیشہ سعادت کی بات ہوتی ہےکہ میں بیت السلام کے پروگرام وغیرہ میں شرکت کرتا ہوں ، انہوں نے تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے کہا اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میں گورنر صاحب سے کہتا ہوں پنجاب حکومت جن سرکاری اسکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کر رہی ہے تو وہ اسکول بیت السلام کے حوالے کردیے جائیں انہوں نے بیت السلام کی رفاہی خدمات کو خراج تحسین پیش کیادریں اثناء بیت السلام اولمپیاڈ اختتامی تقریب کی ایک اہم اور خاص بات یہ بھی رہی کہ حسب روایت مقابلوں میں شریک طلبہ کی نمائندگی کرتے ہوئے بیسیوں طلبہ اسٹیج پر صف بندی کی صورت جمع ہوئے اور قومی ترانہ پیش کیا اس موقع پر مجمع کے تمام حاضرین ترانے کے احترام میں کھڑے رہے