کراچی ( کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پولیس کوجاری رہنما ہدایات میں کہا ہے کہ چرم قربانی کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد اور سیکیورٹی کے جملہ اقدامات کو غیرجانبدار بنانے کے ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز کواعتماد میں لیتے ہوئے رینج/زونز/اضلاع کے لحاظ سے عیدالاضحی سال2022 کنٹی جینسی پلان ترجیحی بنیادوںپرتیارکرکے برائے ملاحظہ ارسال کیاجائے تاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ تمام رجسٹرڈفلاحی و سماجی اداروں/تنظیموں,مدارس وغیرہ ودیگر اسٹیک ہولڈرز کوحکومت سندھ کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مندرجات/شرائط کا پابندبنانیکے ساتھ ساتھ چرم قربانی کواکٹھا کرنے اور منتقلی کے حوالے سے جاری تحریری اجازت ناموں اور دیگرضروری دستاویزات کی چھان بین کے عمل کو کنٹی جینسی پلان کا حصہ بنایا جائے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ عیدالاضحی سیکیورٹی پلان کے تحت سینٹرل پولیس آفس میں قائم مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے وقتا فوقتا جاری احکامات پرعمل درآمد کےلیے ہرسطح پراقدامات کیئے جائیں تاکہ ریکی/نگرانی/مانیٹرنگ کی بدولت مشکوک,مشتبہ سرگرمیوں کاپتہ لگا کرممکنہ گھنانے عزائم کے بروقت سدباب کو ممکن بنایا جائے تاکہ قیام امن اور حالات پرمکمل پولیس کنٹرول کو یقینی بنایا جاسکے.علاوہ اذیں اس سلسلے میں شہرمیں قائم زونل،ضلعی کنٹرول رومزاور تھانہ جات کے وائرلیس کنٹرول رومزکے باہمی روابط جیسے اقدامات کو بھی انتہائی مربوط اورموثربنایا جائے۔